ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے زیر اہتمام حافظات کے اعزاز میں تہنیتی اجلاس

بھٹکل  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے زیر اہتمام حافظات کے اعزاز میں تہنیتی اجلاس

Thu, 31 Dec 2020 21:04:19    S.O. News Service

بھٹکل:31؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے زیرا ہتمام حفظ قرآن  مکمل کرنے والی مستورات کے اعزاز میں 30دسمبر 2020بروز بدھ کو المدینہ شادی ہال  میں  تہنیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت کے مدرسہ تعلیم القرآن کی   کل آٹھ حافظات اور ناظرہ قرآن مکمل کرنے والی 22 طالبات کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازاگیا۔

اجلاس میں تعلیم القرآن سے حفظ کرنے والی حافظہ عیناء بنت شکیل کھروری، حافظہ رقیہ جمانہ بنت مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی، حافظہ خدیجہ یمنیٰ بنت محمد اشفاق نیلاور، حافظہ فضیلہ بانو بنت علی صاحب ، حافظہ ھبا بنت حسیب الرحمن چامنڈی، حافظہ خدیجہ تمکین بنت محمد جعفر ی چامنڈی ، حافظہ رحمت بنت حسن باپو کمشے اور حافظہ بی بی شہر بانو بنت سید محمد جعفر مارکیٹ کی  تہنیت کی گئی ۔ قرآن حفظ کرنے والی طالبات نے اپنے اپنے  تاثرات بھی پیش کئے۔

عائشہ راہبہ بنت محمد اشفا ق نیلاور کی تلاوت قرآن سے اجلاس کاآغاز ہوا۔ تحسین بنت اشرف دامدا ابو نے ترجمہ پیش کیا  حسینہ بنت سراج صدیق نے حمد اور عارفین و ساتھیوں نے ہدیہ نعت پیش کی۔ محترمہ رئیسہ نے استقبالیہ کلمات اور محترمہ تزئین نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ محترمہ گل افروز کولا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔ محترمہ شیرین نے تقسیم انعامات کی اور محترمہ حلیمہ و محترمہ حمیرہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اجلاس کی صدارت بی بی شفاعت نے کی ۔ محترمہ شیرین آپا کے ذریعے ختم القرآن کی دعا ہوئی۔ محترمہ زینت آپا اور محترمہ شفاعت نے حفاظ کی تہنیت و تقسیم انعام کو انجام دیا۔ محترمہ جلیلہ نے شکریہ کلمات ادا کئے۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جماعت کے زیرا نتظام چلنے والے مدرسہ تعلیم القرآن سے اب تک کل 15طالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔ جس میں زیادہ تر شادی شدہ خواتین ہیں، مولانا نے کہاکہ مدرسہ ہذا سے ایک 65سالہ اور 50سالہ خاتون نے بھی حفظ قرآن مکمل کیا ہے  ۔ اس موقع پر  مولانا محمد اقبال نائطے ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔


Share: